پیرس: فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون نے کہا ہے کہ فرانس اسلام کیخلاف نہیں بلکہ ’اسلامی علیحدگی پسندی‘ کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون نے کہا ہیکہ وہ کسی کو بھی فرانس کے بارے میں یہ دعویٰ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے کہ ان کا ملک یا حکومت مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی کو بڑھاوا دے رہی ہے۔صدر میکرون نے برطانوی جریدے فائنینشل ٹائمز کو لکھے گئے خط میں اپنے بیانات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کی مذہب کیخلاف جنگ نہیں لڑ رہا بلکہ نفرت اور موت کیخلاف لڑ رہا ہے جو اس کے بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے ہوئے ہیں۔