مسلکی اختلافات کا ختم ہونا اشد ضروری، مدہول میں اجتماع، مقررین کا خطاب
مدہول: ملک میں آئے دن حالات خراب ہو تے جارہے ہیں اور مسلمانوںکو طرح طرح سے ڈرانے دھمکا نے کی کوشش کی جارہی ہے، جس سے مسلمانوں کو خوف زدہ ہو نے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ نبی ﷺ کے پیغام کو عام کر تے ہوئے تمام انسانیت کو محبت کا پیغام دے سکتے ہیں اس بات کااظہار جناب محمد اسحاق ناظم ضلع نرمل نے اقصی اردو میڈیم اسکول میں ایک جلسہ سے مخاطب کر تے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ مسلمان اقامت دین کو فرامو ش کر تے ہوئے اپنے مقصد کو بھول گئے ہیں جب بھی کوئی قوم اپنے مقصد کو فراموش کر تی ہے تو اللہ تعالی عذاب کی شکل میں مصیبتوں پر یشانیوںکو ہمارے اوپر عائد کر دیتا ہے اگر ہم اس ملک میں تمام انسانیت تک اسلام کے پیغام کو عام نہیں کر تے تب تک ہم کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑیگا انہوں نے کہاکہ مسلمان چھوٹے چھوٹے مسلکوں اور چھوٹے مسائل پر اپنے وقت کو ضائع کر تے ہوئے اپنے اتفاق و محبت کو ختم کر رہے ہیں ایک دوسرے کی برائی کر تے ہوئے وہ کوئی دین کا کام نہیںکررہے ہیں بلکہ خود گنہگار ہورہے ہیں مسلمانوںکو مسلکی اختلافات سے نکل کر عظیم مقصد کی طرف آنے کی اشد ضرورت ہے انبیاء السلام نے دنیا میں تمام انسانوں کو راہ حق کی دعوت دی اور آخری نبی حضرت محمد ﷺ نے بھی تمام انسانوں کو ایک اللہ کی طرف بلایا اور اب ہماری ذمہ داری ہے کہ آپ ﷺ کے پیغام کو تمام انسانیت تک پہنچاتے ہوئے اپنے فرض منصبی کو ادا کریں تب ہی ہم دنیا و آخرت میں سر خرو ہو سکتے ہیں جماعت اسلا می ہندوستان میں اسی کام کو لیکر اوٹھی ہے اور یہ چاہتی ہے کہ تمام مسلمان جہاںکہیں بھی ہوں تمام انسانیت تک دین کے پیغام کو عام کریں کیو نکہ اسلام ایک مذہب نہیں بلکہ دین ہے اور تمام ادیان پر غالب ہو نے کیلئے آیا ہے اور یہ دین غالب ہو کر رہے گا اگر ہم اس کام کو انجام دیتے ہیں تو وہ ہماری خوش نصیبی ہے ورنہ اللہ تعالی کسی اور سے یہ کام لیکر ہم کو ذلیل و خوار کریگا لہذا تمام مسلمان قر آن کو سمجھ کر پڑھیں اور دینی کتابوںکا خود مطالعہ کر تے ہوئے تمام افراد تک اس پیغام کو عام کریں بعد ازاں جناب غوث محی الدین امیر مقامی جماعت اسلا می مدہول نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی نے ہم کو نائب بنا کر بھیجا ہے اور ہم وہ قوم ہے جس کو امامت سے سر فراز کیا گیا ہے لیکن ہم اس فرض منصبی کو فراموش کرتے ہوئے در در کی ٹھوکریںکھا رہے ہیں اگر ہم اپنے فرض کو ادا کریں تو یقینا اللہ تعالی ہم کو دنیا و آخرت میں کا میابی سے ہمکنار کرے گا ۔اس پروگرام کا آغاز خالد احمد کی تلاوت و تر جمہ سے ہوا اس پروگرام کی کاروائی جناب محمد احتشام الدین نے چلائی اس موقع پر معززین شہر کی کثیر تعدادموجود تھی ۔