اسلحہ لائسنس ہولڈرس کو ہتھیار پولیس اسٹیشن میں جمع کرانے پولیس کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : سٹی پولیس کمشنر اور سکندرآباد لائسینسنگ اتھاریٹی سی وی آنند نے 13 مارچ کو ہونے والے کونسل انتخابات کے پیش نظر امن عامہ کے مفاد میں یہ حکم دیا کہ دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد میں مقیم اسلحہ لائسنس رکھنے والے تمام افراد ، سوائے نیشنلائزڈ بینکس ، عوامی شعبہ کے اداروں میں سیکوریٹی ڈیوٹی پر متعین ، اور سیکوریٹی پرسنل اور اسپورٹس مین جو نیشنل رائفل اسوسی ایشن کے ممبرس ہیں اور انہیں مختلف اسپورٹنگ ایونٹس میں حصہ لیتے ہوئے ان کے رائفلس کا استعمال کرنا پڑتا ہے کے ، ان کے ہتھیار فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن یا آتھرائز آرمس ڈیلرس کے پاس جمع کروادیں اور متعلقہ پی ایس کو اس کی اطلاع دیں ۔ اس میں ناکامی پر خاطی اشخاص کے خلاف ان کے ہتھیار ضبط کرتے ہوئے کارروائی کی جائے گی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی ۔ جمع کئے گئے ہتھیار انتخابی عمل کے مکمل ہونے کے بعد 23 مارچ یا اس کے بعد واپس حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔۔