سلواکیہ :چیک جمہوریہ نے یورپی یونین اور ناٹواتحادیوں کو مطلع کیا ہے کہ 2014 میں اس کے ہتھیاروں کے ایک گودام میں ہونے والے دھماکہ میں مبینہ طور پر روس کا ہاتھ تھا۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں چیک جمہوریہ کے وزیرخارجہ ژان ہماچیک نے لکھا کہ اس معاملے میں پیر کے روز یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بات چیت کی جائے گی۔ فی الحال روس کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔