حیدرآباد۔ہندوستان میں اسمارٹ اسپیکر نسبتا نئے ہیں تاہم ان کی دستیابی کے تین سال سے بھی کم عرصے میں اس عصری آلات نے نان میٹرو شہروں میں 54 فیصدعوام میں آگاہیکے ساتھ مقبولیت بھی حاصل کرلی ہے۔ اس کی اطلاع امیزون انڈیا کے لئے کاروی انسائٹس کا مطالعہ کے ذریعہ دی گئی ہے۔ اس مطالعہ کے تحت غیر میٹرو شہروں میں اسمارٹ اسپیکر کے استعمالات کو سمجھنے کیلئے ہزاروں سے زائد جواب دہندگان سے معلومات جمع کی گئی ہیں۔صارفین کو اسمارٹ اسپیکر اسلئے مقبولیت حاصل کرچکے ہیں کیونکہ وہ اسے اسپیکر کے طور پر ، بلوٹوتھ اسپیکر کے طور پر، یا اپنے معاون کی طرح استعمال کرسکتے ہیں جو ہمیشہ مدد کے لئے تیار رہتا ہے۔
مانچسٹر سٹی 3-0 سے کامیاب
پیرس ۔چیمپیئنز لیگ گروپ سی کے میچ میں انگلش کلب مانچسٹر سٹی نے فرنچ کلب مارسیلے کو 3-0 سے شکست دی۔ فرین ٹوریز، اسٹرلنگ اور گنڈوگان نے فی کس ایک گول اسکور کیا۔