اسمارٹ سٹی انڈیا ایکسپو حیدرآباد کو تین انعامات

   

حیدرآباد۔ حیدرآباد کو اسمارٹ سٹریز انڈیا ایکسپو میں مختلف زمروں میں تین ایوارڈز حاصل ہوئے ہیں۔ یہ ایکسپو انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کی جانب سے 24-26 مارچ منعقد ہوا تھا ۔ گرین این کلین زمرہ میں رین گارڈن بیگم پیٹ کو انعام حاصل ہوا ۔ نیو میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ کو بھی انعام حاصل ہوا جبکہ تیسرا انعام اسٹارٹ اپ زمرہ میں وی ہب کو حاصل ہوا ہے ۔ وی ہب در اصل خاتون تاجروں کیلئے شروع کردہ اسٹارٹ اپ ہے جہاں وہ تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔