کریم نگر میں کنٹراکٹرس کو کمشنر بلدیہ کی ہدایت،ترقیاتی کاموں کا معائنہ
کریم نگر۔/12فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر قلب شہر میں قدیم ہائی اسکول سرکس گراؤنڈ کے احاطے میں جاری پارک اور دیگر ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کیلئے مجلس بلدیہ کارپریشن کمشنر ولوری کرانتی نے متعلقہ کنٹراکٹر کو حکم دیا سرکس گراؤنڈ میں تعمیر کئے جارہے پارک کے کاموں کا کمشنرکارپوریشن نے معائنہ کیا اور بعد ازاں پارک کے تیار کردہ نقشہ کی جانچ کی اور کاموں کو جلد از جلد پائے تکمیل کو پہنچانے کیلئے نگران کار عہدیداروں اور کنٹراکٹر کو سختی کے ساتھ حکم دیا اور کاموں کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے کچھ مشورے بھی دیئے ۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسمار سٹی پراجکٹ کے تحت شروع کردہ کاموں میں تاخیر کی وجوہات بھی بتانے کا عہدیداروں کو حکم دیا اور کہا کہ کام مقررہ وقت کے مطابق پورے ہوجانے کیلئے اولین توجہ دیں اور کہا کہ سرکس گراؤنڈ میں کھیل کے میدان میں جو بھی کام روبہ عمل ہیں اس میں تاخیر نہ ہونے پائے اور کا م کو پورا کرلیا جائے ۔ اس موقع پر کنٹراکٹر والارمنا راؤ ایس ای بھدریا ای او رامن و دیگر عہدیدار و کنٹراکٹر شریک تھے۔