اسمارٹ فون کے ذریعہ ای ووٹنگ کا ضلع کھمم میں تجربہ کامیاب

   

صبح 7 تا شام 5 بجے تک رائے دہی ، 2,128 رائے دہندوں نے ووٹ دیا
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ملک میں پہلی مرتبہ ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم میں اسمارٹ فون کے ذریعہ گھر بیٹھے ووٹ دینے کا تجربہ کامیاب رہا ہے ۔ اسٹیٹ الیکشن کمیشن اور ریاست کے محکمہ آئی ٹی کے شعبہ ایمرجنگ ٹکنالوجیز کی جانب سے تیار کردہ ای ووٹ کا ضلع کھمم میں تجرباتی رائے دہی کا اہتمام کیا گیا ۔ صبح 7 تا شام 5 بجے تک ایپ کے ذریعہ ووٹنگ کرائی گئی ۔ 2,128 رائے دہندوں نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 58.6 فیصد رائے دہی ہوئی ہے ۔ ای ووٹنگ کے دوران کوئی تکنیکی مسائل پیدا نہیں ہوئے ۔ فی الحال ضلع کھمم میں کوئی انتخابات نہیں ہیں ۔ مگر ای ووٹ کے لیے ضلع کھمم کا پائیلٹ پراجکٹ کے تحت انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ ای ووٹ میں حصہ لینے والوں کو انڈرائیڈ اسمارٹ فون میں ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی ہے ۔ اس کے لیے 15 تا 20 سال قبل لی گئی تصویر کے امیج کو پروسیسنگ کرنے کی ٹکنالوجی سے استفادہ کیا گیا ہے ۔ ایپ کے تفصیلات تلگو اور انگریزی زبان میں موجود تھے ۔ جس میں کس طرح اندراج کرنا اور کس طرح ووٹ دینا اس کی معلومات پر مشتمل ویڈیوز کو بھی دستیاب رکھا گیا ۔ ووٹنگ نظام کے لیے بلیک چین ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ۔ اس ٹکنالوجی کے استعمال سے تین مرتبہ ووٹر کی شناخت کی جاتی ہے ۔ رائے دہندے کا نام ، آدھار ، لائیو لوکیشن کو دیکھا جاتا ہے ۔ بلیک ٹکنالوجی سے آن لائن فارمیٹ میں دیا گیا ووٹ ضائع ہونے سے بچاتا ہے ۔ اس کے ڈاٹا کو اسٹیٹ ڈاٹا سنٹر میں بھی محفوظ طریقہ سے رکھا جاتا ہے ۔۔ ن