اسمارٹ فون کے ذریعہ لائف سرٹیفکیٹ داخل کرنے کی سہولت

   

میدک: ضلع ٹریژری آفیسر میدک ایم چنا سائیلو نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ ضلع میدک میں ریاستی حکومت کے تمام وظیفہ یاب اور فیملی پنشرس کو چاہئے کہ اپنے اسمارٹ فونس کے ذریعہ اپنا لائف سرٹیفکیٹ داخل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہ تمام وظیفہ یاب اب یہ کام اپنے گھروں ہی سے کرسکتے ہیں۔ دفاتر کو آنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائف سرٹیفکیٹ کو پلے اسٹور (اینڈ رائیڈ فون ) یا ایپ اسٹور (ایء فون) سے ٹی ایپ فولیو موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرکے اور سیلفی لے کر آسانی کے ساتھ ٹریژری کو روانہ کرسکتے ہی ں۔ انہوں نے کہا کہ وظیفہ یاب حضرات 31 مارچ 2022ء تک یہ کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کے لیے دفتر ضلع ٹریژری سے رابطہ کرسکتے ہیں۔