اسمارٹ کارڈ میں خاتون عازمین حج کی تصویر لازمی نہیں

   

ریاض :سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اسمارٹ کارڈ میں عازمین حج خواتین کی تصویر لازمی نہیں ہے۔حج سے متعلق صارفین کے ٹوئٹر پر سوالات کا سلسلہ جاری ہے جس پر وزارت کی جانب سے تسلی بخش جوابات دیے جارہے ہیں۔ایک صارف نے پوچھا کہ کیا اسمارٹ کارڈ پر خواتین کی تصویر ضروری ہے؟ جس پر وزارت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین کا اختیار ہے کہ وہ اپنی تصویر دیں یا نہ دیں۔وزارت نے واضح کیا کہ اسمارٹ کارڈ پر تصویر نہ ہونے کی صورت میں عازمین خواتین کو اپنی شناخت کے لیے دستاویزات ساتھ رکھنا ہوں گی۔مشاعر مقدسہ یعنی حج مقامات پر داخلے کے لیے چوکیوں پر اہلکار اسمارٹ کارڈ طلب کریں گے اور تصویر نہ ہونے پر انہیں شناخت کی غرض سے دستاویزات دکھانا ہوں گی۔اس سے قبل خاتون محرم سے متعلق سوال کیا گیا کہ اگر محرم کے ساتھ حج کرنے والی خاتون درخواست واپس لینا چاہے جب کہ ساتھ جانے والے مرد حج کا اراردہ رکھتا ہو تو کیا درخواست منسوخ ہو گی؟اس سوال کے جواب میں وازارت نے واضح کیا کہ محرم کے ساتھ حج کرنے والی خاتون کی درخواست منسوخ نہیں کی جائے گی اور نہ ہی بطور محرم کسی خاتون کے ساتھ درخواست جمع کروانے والے مرد کی درخواست بھی منسوخ نہیں کی جائے گی۔