اسماعیل ھنیہ کی تعریف پرمسجد اقصیٰ کے امام گرفتار

   

غزہ : اسرائیل نے حماس کے شہید رہنما اسماعیل ھنیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے پر مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری کو گرفتار کرلیا ۔ اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر بین گویر کا کہنا ہے کہ امام عکرمہ صبری کو اس الزام کے بعد حراست میں لیا گیا ہے کہ انہوں نے حماس کے مقتول رہنما ھنیہ کی تعظیم میں خطبہ دیا تھا ۔