اسمبلیوں میں کام کاج کیلئے ٹیکنالوجی اپنانے کی اپیل

   

نئی دہلی۔21 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ریاستی اسمبلیوں پر زور دیا کہ وہ قانون سازی اور مالیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ میٹنگوں اور فائل چلانے جیسے معمول کے کاموں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا وسیع پیمانے پر استعمال کئے جانے کے امکان پر غور کریں تاکہ ان ریاستوں میں سوشل ڈسٹینسنگ کے ضابطوں پر سختی سے عمل کیا سکے ۔ برلا نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاستی اسمبلیوں کے پریسائیڈنگ افسران کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں اور پارلیمنٹ میں زیادہ مؤثر کام کاج کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جانا چاہئے۔انہوں نے پریسائیڈنگ افسران کو اطلاع دی کہ ایوان میں رکاوٹ، لیجسلیچر کی خود مختاری، آئین کے دسویں شیڈول اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اس سے جڑے معاملات کی تفتیش کے لئے پہلے سے قائم کی گئی پریسائیڈنگ افسران کی چار کمیٹیوں نے اپنی رپورٹوں کو حتمی شکل دینے میں کافی اچھا کام کیا ہے ۔