حیدرآباد۔8 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی کا اجلاس آج غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہوگیا۔ ریاست کی ترقی پر چیف منسٹر کی جانب سے مباحث کے جواب کے بعد اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے التواء کا اعلان کیا۔ اجلاس 24 ستمبر سے شروع ہوا تھا اور 7 دن ایام کار رہے۔ اسمبلی کی کارروائی 37 گھنٹے 5 منٹ جاری رہی۔ حکومت نے 27 سوالات کے جوابات دیئے ۔ ارکان کے 76 ضمنی سوالات کا وزرا نے جواب دیا۔ ارکان کی جانب سے 41 تقاریر کی گئیں جبکہ ایک سرکاری قرارداد منظور کی گئی۔ سات سرکاری بلز متعارف کئے گئے اور تمام کو منظوری دی گئی۔ مختصر مباحث کے تحت 6 مختلف امور پر مباحث کا اہتمام کیا گیا ۔ گزشتہ ماہ شدید بارش پر اسمبلی کی کارروائی تین دن کیلئے ملتوی کی گئی تھی ، لہذا مقررہ تاریخ کے بعد اجلاس میں تین دن کی توسیع دی گئی۔ ر