اسمبلی الیکشن : مدھیہ پردیش میں 71اور چھتیس گڑھ میں 68 فیصد پولنگ

,

   

Ferty9 Clinic

بھوپال ؍ رائے پور : مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں آج تمام 230 حلقوں کیلئے ایک ہی مرحلہ میں ووٹ ڈالے گئے۔ شام میں ابتدائی تخمینہ کے بعد الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مدھیہ پردیش میں 71.16 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ میں آج اسمبلی الیکشن کا دوسرا و آخری مرحلہ بھی مکمل ہوا جس میں 68.15 فیصد پولنگ درج کی گئی۔ مدھیہ پردیش میں ووٹنگ کا تناسب زیادہ رہا جس سے ووٹروں کا جوش و خروش معلوم ہوتا ہے۔ ریاست میں شیوراج سنگھ چوہان زیرقیادت بی جے پی حکومت کو کمل ناتھ کی سرکردگی میں کانگریس سے سخت مقابلہ ہے۔ 2018ء میں کانگریس کو سب سے بڑی پارٹی کا موقف حاصل ہوا تھا لیکن کچھ عرصہ بعد جیوتر ادتیہ سندھیا اور ان کے حامیوں کی بغاوت کے نتیجہ میں دوبارہ بی جے پی حکومت قائم ہوگئی۔ توقع ہیکہ اس مرتبہ کانگریس کامیابی حاصل کرے گی۔ چھتیس گڑھ 90 رکنی اسمبلی میں سے 20 نشستوں کیلئے پہلا مرحلہ ہوچکا تھا۔ آج بقیہ 70 سیٹوں کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔ چھتیس گڑھ میں بھی معمول سے زیادہ 68 فیصد ووٹنگ خوش آئند ہے۔ دونوں ریاستوں میں کئی پولنگ بوتھ پر طویل قطاریں دیکھی گئی۔