لکھنؤ؍چندی گڑھ: اترپردیش میں تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل انجام پا چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 فروری کو 59 اسمبلی سیٹوں کیلئے ہوئی ووٹنگ کا فیصد 60.18 درج کیا گیا ہے۔ دوسری طرف پنجاب میں تمام 117 اسمبلی سیٹوں کے لیے آج ووٹنگ ہوئی۔ وہاں سے 70.2 فیصد ووٹنگ کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ یوپی میں 7 مراحل کے بعد 10 مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔