کوڈرما: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی ) کے سربراہ لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ جھارکھنڈ سمیت پورے ملک میں انڈیا اتحاد مضبوط ہے اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدوار کے حق میں مہم چلانے آج کوڈرما کے ماراچھو پہنچے ۔ انتخابی جلسے سے خطاب میں انہوں نے آر جے ڈی امیدوار سبھاش یادو کو ووٹ دینے اور انہیں کامیاب بنانے کی اپیل کی۔یادو نے اپنے پرانے انداز میں اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ آج صبح ہیلی کاپٹر انہیں دیکھ کر ڈر گیا، اس لیے وہ گاڑی میں سوتے ہوئے سڑک سے آئے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد ملک بھر میں مضبوط ہے ۔ جھارکھنڈ میں بھی یہ اتحاد کافی مضبوط پوزیشن میں ہے ۔ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے آپ سب کو آر جے ڈی کے امیدوار سبھاش یادو کو جتوانا چاہیے ، اس لیے انہیں کوڈرما سے امیدوار بنایا گیا ۔انتخابی جلسے سے امیدوار سبھاش یادو کے علاوہ ضلع صدر رامدھن یادو نے بھی خطاب کیا۔