جے پور: راجستھان میں 25 نومبر کو ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات میں جے پور ضلع کی 19 اسمبلی سیٹوں پر سب سے زیادہ 199 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نیلیما تکشک نے کہا کہ دیگر اضلاع کے مقابلے جے پور ضلع میں سب سے زیادہ امیدوارانتخابی میدان میں ہیں اور یہ انتخابی تصویر انتخابات کے لیے داخل کیے گئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد سامنے آئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جھوٹوارہ اسمبلی حلقہ سے سب سے زیادہ 18 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ دودو اسمبلی حلقہ سے سب سے کم چار امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔اسی طرح سانگانیر اسمبلی حلقہ میں 16، آمیر سے 15، آدرش نگر سے 14، ودیادھر نگر اور بسی سے 13-13، بگرو سے 12، وراٹ نگر سے 11، ہوامحل، سول لائنز اور مالویہ نگر سے 10-10، کوٹ پوتلی اور چومون سے 9-9، کشن پول، پھولیرا اور جموارام گڑھ سے آٹھ-آٹھ، شاہ پورہ سے چھ، چاکوس سے پانچ اور دودو اسمبلی حلقہ سے چار امیدوار میدان میں ہیں۔اس الیکشن میں ضلع کے55امیدواروں نے اپنے نام واپس لے کر انتخابی میدان سے دستبردار ہو گئے ۔
