اسمبلی انتخابات‘ 15 دن میں244 کروڑ کا غیر قانونی مواد ضبط

   

Ferty9 Clinic

جے پور : راجستھان میں 25 نومبر کو ہونے والے اسمبلی عام انتخابات کے پیش نظر مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد ریاست میں پچھلے 15 دنوں کے اندر تقریباً 244 کروڑ روپے کی غیر قانونی شراب، نقدی اور دیگر سامان ضبط کیا گیا ہے ۔ ریاستی الیکشن آفس کے مطابق ریاست کی مختلف ایجنسیوں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹوں میں یہ اطلاع دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال یکم جنوری سے اب تک ریاست میں 1021 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط کیا جا چکا ہے ۔ ان میں یکم جون سے اب تک 648 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط ہوا ہے ۔