جے پور : راجستھان میں 25 نومبر کو ہونے والے آئندہ اسمبلی عام انتخابات کے پیش نظر ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد 24 دنوں میں 463 کروڑ روپے کی غیر قانونی شراب، نقدی اور دیگر اشیا ضبط کی گئی ہے جوگزشتہ اسمبلی انتخابات کے وقت کی ضبطی سے اب تک تقریباً 670 فیصد زیادہ ہے ۔ریاستی الیکشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق ریاست کی مختلف ایجنسیوں کی طرف سے جاری رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے ۔ اس دوران سب سے زیادہ 74.82 کروڑ روپے کی قیمت کا غیر قانونی موادجے پور ضلع میں ضبط کیا گیا۔اسی طرح دیگر اضلاع میں بھی کروڑوں کی غیر قانونی اشیا ضبط کی گئی۔