حیدرآباد 10 مارچ ( این ایس ایس ) گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے آج قانون ساز اسمبلی اور کونسل کو 10 مارچ سے غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا ہے ۔ کونسل اور اسمبلی کا اجلاس 22 فبروری کو منعقد ہوا تھا ۔ اس سلسلہ میں ایک اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔ اعلامیہ کی تفصیل کو حکومت کے غیر معمولی گزٹ میں شائع کیا جائیگا ۔ گورنر نے اسمبلی کے دوسرے اور کونسل کے 12 ویں سشن کو ملتوی کردیا ہے ۔اسمبلی سکریٹری وی نرسمہا چاریولو نے یہ بات بتائی ۔