اسمبلی اور کونسل کیلئے وزراء کی دو گروپس میں تقسیم

   

حیدرآباد۔/14 ستمبر، ( سیاست نیوز) اسمبلی اور کونسل کے اجلاس میں شرکت اور اپنے متعلقہ محکمہ جات کے اُمور کا جواب دینے کیلئے اسپیکر نے وزراء کے دو گروپ تشکیل دیئے ہیں۔ گروپ A میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، وزیر انیمل ہسبنڈری ٹی سرینواس یادو، وزیر بہبودی درج فہرست اقوام و اقلیت کے ایشور، وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ، وزیر عمارات و شوارع وی پرشانت ریڈی، وزیر لیبر سی ایچ ملا ریڈی، وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ، وزیر بہبودی پسماندہ طبقات و سیول سپلائیز جی کملاکر اور وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار شامل ہیں۔ گروپ B میں وزیر داخلہ محمد محمود علی، وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی، وزیر برقی جی جگدیش ریڈی، وزیر صحت ایٹالہ راجندر، وزیر زراعت ایس نرنجن ریڈی، وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ، وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ، وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی اور وزیر بہبودی قبائیل و خواتین ستیہ وتی راٹھور شامل ہیں۔ دونوں گروپ متواتر اسمبلی اور کونسل کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے وقفہ سوالات اور مباحث کا جواب دیں گے۔