اسمبلی بجٹ اجلاس کا 22 فروری سے آغاز

   

پہلے دن علی الحساب
بجٹ کی پیشکشی ، ترقیاتی اسکیموں پر توجہ

حیدرآباد۔ 14 فروری (سیاست نیوز) ریاستی قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا 22 فروری سے آغاز ہوگا۔ اس دن صبح 11:30 بجے اسمبلی میں علی الحساب بجٹ پیش کیا جائے گا جبکہ دوسرے دن بجٹ پر مباحث ہوں گے اور 25 فروری کے دن بجٹ کو ایوان میں منظوری حاصل ہوگی۔ تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ نے اعلیٰ سطح اجلاس طلب کیا اور عہدیداروں کو ہدایت کی کہ تلنگانہ کے ترقیاتی بجٹ کو عوامی ترقی اور بہبود کیلئے مددگار ہونا چاہئے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ موجودہ ترقیاتی اسکیموں کے بشمول مزید ترقیاتی اسکیمات کو رائج کرنے کی منصوبہ سازی کریں تاکہ عوام سے جن کا وعدہ کیا گیا ہے۔ وعدہ پر عمل آوری کے ساتھ ساتھ ان کی بہبود و ترقی کو یقینی بنایا جائے۔ بالخصوص زرعی شعبہ کو مزید مستحکم کرنے کی اسکیمات اور اقدامات پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی و بہبود کیلئے ممکنہ اقدام کو انجام دینے کی انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اس اجلاس میں چیف سیکریٹری ایس کے جوشی، فینانس ایڈوائزر جی کے ریڈی، پرنسپل سیکریٹری راما کرشنا، سی ایم او پرنسپل سیکریٹری نرسنگ راؤ اور دیگر موجود تھے۔