حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : (سیاست نیوز) : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست میں کورونا وائرس کی وباء اور دو افراد کے ٹسٹ پازیٹیو پانے کے بعد کابینہ کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا اور ریاست کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا بورڈ امتحانات حسب شیڈول جاری رہیں گے ۔ اس اعلیٰ سطحی کابینی اجلاس میں حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ اسمبلی بجٹ سیشن کو 20 مارچ کے بجائے پیر 16 مارچ کو ہی ختم کردیا جائے ۔ اسمبلی سیشن کو کل بروز اتوار منعقد کیا جائے گا اور پیر کو آخری اجلاس ہوگا۔ امکان غالب ہے کہ یہ بجٹ سیشن 20 مارچ کے بجائے پیر 16 مارچ کو ہی ختم ہوجائے گا ۔۔