اسمبلی حلقہ ایل بی نگر میں دو ترقیاتی پراجکٹس کا افتتاح

   

نئے آسرا پنشن پر دو یا تین ماہ میں عمل آوری، کے ٹی آر کا خطاب

حیدرآباد۔ 16 مارچ (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں اسٹرٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام (ایس او ڈی پی) کے تحت مزید دو اہم پراجکٹس عوام کو دستیاب ہوئے ہیں۔ ایل بی نگر چوراہا پر انٹر رنگ روڈ پر 9.28 کروڑ روپے کے مصارف سے تعمیر کردہ انڈر پاس (رائیٹ) سائیڈ اور 28.642 کروڑ روپے کے مصارف سے بیرامل گوڑہ کے پاس تعمیر کردہ فلائی اوور کا آج ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے افتتاح کیا۔ ساتھ ہی اسمبلی حلقہ ایل نی نگر کے حدود میں ناگول اور بنڈلہ گوڑہ میں نالہ ڈیولپمنٹ کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس پروگرام میں ریاستی وزراء محمد محمود علی اور سبیتا اندرا ریڈی کے علاوہ مقامی رکن اسمبلی ڈی سدھیر ریڈی کے علاوہ ٹی آر ایس کے کارپوریٹرس بھی موجود تھے۔کے ٹی آر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسم برسات کے دوران اسمبلی حلقہ ایل بی نگر کے عوام بارش اور سیلاب کے پانی سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان مسائل کا مستقل حل برآمد کرنے کے لئے 2,400 کروڑ روپے کے مصارف سے ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ شہر کے عوام کو سیلاب کی تباہی سے بچانے کے لئے نالوں کی ترقی پر 1000 کروڑ روپے کے مصارف سے ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ اسمبلی حلقہ ایل بی نگر میں پینے کے پانی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے 12 ذخیرہ آب تعمیر کئے گئے ہیں۔ 353 کیلو میٹر طویل واٹر پائپ لائن بچھائی گئی ہے۔ ٹریفک مسائل کی یکسوئی کے لئے فلائی اوورس، انڈر پاسیس تعمیر کئے جارہے ہیں۔ گڈی انارم مارکٹ کی اراضی پر سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل تعمیر کیا جارہا ہے۔ ایل بی نگر میں اراضی رجسٹریشن کا جو مسئلہ ہے اس کو بھی جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ نئے آسرا پنشن کا اندرون 2 یا 3 ماہ آغاز کیا جائے گا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اگر مرکزی وزیر جی کشن ریڈی شہر حیدرآباد میں سیلاب کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مرکز سے 10 ہزار کروڑ روپے منظور کراتے ہیں تو انہیں بڑے پیمانے پر تہنیت پیش کی جائے گی۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے شہر میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مختلف حصوں میں فلائی اوورس کی تعمیر کی جارہی ہے۔ ن

ایل بی نگر میں ٹمس کے قیام کی تجویز منظور: کے ٹی آر
حیدرآباد 16مارچ (یواین آئی) وزیر آئی ٹی کے تارک راماراو نے کہا ہے کہ ایل بی نگر میں تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کے قیام کی تجویز منظور کرلی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوتہ پیٹ فروٹ مارکٹ کا مسئلہ حل ہونے کے بعد اندرون 18ماہ اس ہاسپٹل کا افتتاح انجام دیاجائے گا۔ انہوں نے بنڈلہ گوڑہ، ناگول میں اسٹریٹجک نالہ ڈیولپمنٹ پروگرام کے کاموں کے سلسلہ میں سنگ بنیاد رکھا۔ ساتھ ہی وزیرموصوف نے بیرامل گوڑہ کے فلائی اوور اور ایل بی نگر کاافتتاح کیا۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ مجوزہ تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کا دیڑھ سال کے عرصہ میں کا آغاز کیا جائے گا۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے ریاست میں میڈیکل کالجس کی تعداد میں اضافہ اور طلبہ کے لئے بہتر تعلیم کے علاوہ سہولتیں فراہم کرنے کے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 672کروڑروپئے کے صرفہ سے کئی فلائی اوورس اور انڈرپارسس کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے اوراسٹرام واٹرنٹ ورک ڈرین نٹ ورک کے کام کو103.25کروڑروپئے سے بہتر بنایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ دیگر حلقوں میں بھی اسی طرح کے کام کئے جائیں گے ۔