اسمبلی حلقہ خیریت آباد میں 210 ڈبل بیڈ روم مکانات کا افتتاح

,

   

چیف منسٹر آئندہ ہفتہ کو لور میں15,640 ڈبل بیڈ روم مکانات کا افتتاح کریں گے، کے ٹی آر کا اعلان

حیدرآباد۔/3 فروری، ( سیاست نیوز)ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے آج اسمبلی حلقہ خیریت آباد میں تعمیر کردہ 210 ڈبل بیڈ روم مکانات کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مارکٹ میں 50 تا 60 لاکھ روپئے میں دستیاب ہونے والا ڈبل بیڈ روم مکان حکومت غریبوں میں مفت تقسیم کررہی ہے۔ اندرون ایک ہفتہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ حیدرآباد کے مضافات کولورمیں تعمیر کردہ اشیاء کی سب سے بڑی ٹاون شپ کا افتتاح کریں۔ اس تقریب میں ریاستی وزراء محمد محمود علی ، ٹی سرینواس یادو، ٹی آر ایس کے مقاما رکن اسمبلی ڈی ناگیندر صدر نشین ریاستی وقف بورڈ محمد سلیم ، وجیہ لکشمی کے علاوہ کے علاوہ دوسرے قائدین اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ غریب عوام کو وقار کے ساتھ زندگی گذارنے کیلئے چیف منسٹر کے سی آر نے ڈبل بیڈ روم مکانات کی اسکیم کا آغاز کیا ہے جس کی مثال ملک کی کسی بھی ریاست میں نہیں ملتی۔ ملک کے تیزی سے ترقی کرنے والے میٹرو شہروں میں حیدرآباد کا شمار ہوتا ہے جہاں ایک ڈبل بیڈ روم مکان کی قیمت 50 تا60 لاکھ روپئے ہے بغیر کسی پیروی کے حکومت غریب عوام میں مفت تقسیم کررہی ہے۔ وزیر بلدی نظم و نسق نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیرات کیلئے 9714 کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔ شہر کے مضافات کولور میں ایک ہی مقام پر 15,640 ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کئے گئے ہیں۔ یہ تلنگانہ یا ملک کا ہی نہیں بلکہ ایشیا کی سب سے بڑی ٹاون شپ ہے۔ ایک ہفتہ میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اس ٹاؤن شپ کا افتتاح کریں گے۔ ریاست بھر میں تعمیر کئے جانے والے ڈبل بیڈ روم مکانات پر حکومت کی جانب سے 18 ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ خیریت آباد اسمبلی حلقہ میں فنکشن ہال کی تعمیر کیلئے 100 کروڑ مارکٹ قدر والی اراضی مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے اندرا نگر میں ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کرنے والے انجینئرس اور جی ایچ ایم سی کے عملے کو مبارکباد پیش کی۔ اندرا نگر میں ڈبل بیڈ روم مکانات کے 5 بلاکس تعمیر کئے گئے ہیں۔ سی سی روڈ، 7 لفٹس، 7 شاپس، ڈرینج کے علاوہ دوسری تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ن