اسمبلی سیشن میں ممبران اسمبلی کو آن لائن سوال بھیجنے کی منظوری

   

Ferty9 Clinic

دہرادون 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی وبا کورونا وائرس ‘کووڈ -19’ کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاون کے باوجود اتراکھنڈ میں 2020 کے دوسرے سیشن کے لئے اسمبلی کے صدر پریم چند اگروال نے تمام اراکین اسمبلی سے علاقے سے متعلق مسائل کے سوالات کو آن لائن اسمبلی کو بھیجنے کی منظوری دی ہے ۔ اگروال نے جمعرات کو بتایا کہ سال 2020 کے دوسرے سیشن کیلئے اسمبلی کے تمام اراکین اپنے سوال آن لائن اسمبلی کو بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن میں پانچ سوال ہی پوسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔اس سلسلے میں اسمبلی کے تمام اراکین کو خط کے ذریعے معلومات دے دی گئی ہے ۔