اسمبلی میںجاب کیلنڈر جاری کرنے کی تیاریوں میں تیزی

   

حیدرآباد۔21جولائی (سیاست نیوز) اسمبلی اجلاس میںچیف منسٹر ریونت ریڈی جاب کیلنڈر جاری کرنے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ وعدہ کے مطابق جاب کیلنڈر جاری کیا جائے گا اور اس کے مطابق مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرنے امتحانات ہونگے۔ذرائع کے مطابق اسمبلی اجلاس میںچیف منسٹر اساتذہ اور لکچررس کے تقررات کیلئے امتحانات اور جاب کیلنڈر جاری کرینگے ۔بتایاجاتا ہے کہ اسمبلی میں اعلان کے دوران ماڈل اسکولس کی 707جائیدادوں و ڈگری کالج میں 600 جائیدادوںکے علاوہ ڈائیٹ کالج اور کونسل برائے ایجوکیشنل ریسرچ کی 110 جائیدادوں پر تقررات کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ اسمبلی مانسون سیشن کا آغاز 23 جولائی سے ہوگا اور اس میںحکومت جاب کیلنڈر کی اجرائی ‘ تلنگانہ اسکل یونیورسٹی کے قیام کے بل کی منظوری و مکمل بجٹ کو پیش کریگی۔3