اسمبلی میں آج بجٹ پیش کیا جائے گا، اجلاس میں 2 دن توسیع

   

حیدرآباد۔ 24 جولائی (سیاست نیوز) اسمبلی کے اجٹ سیشن میں 2 دن کی توسیع کی گئی ہے۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں پہلے 31 جولائی تک اسمبلی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اپوزیشن جماعتوں کی اپیل اور مختلف بلز پر مباحث کرنے کے لئے یکم اور 2 اگست کو بھی اسمبلی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریتو بھروسہ، کسانوں کے قرض معافی، اسکل یونیورسٹی، ایجوکیشن کمیشن، زرعی کمیشن کے علاوہ دیگر بلز کو اسمبلی میں منظوری دینے کے لئے اجلاس میں دو دن تک توسیع کی گئی ہے۔ 25 جولائی کو اسمبلی کے کمیٹی ہال میں صبح 9 بجے کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں بجٹ کو منظوری دی جائے گی اور ریاستی وزیر فینانس ملوبھٹی وکرامارکا دوپہر 12 بجے اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ کل بحیثیت قائد اپوزیشن کے سی آر کے پہلی مرتبہ اسمبلی پہنچنے کا قوی امکان ہے۔ 2