بی اے سی اجلاس کا فیصلہ چار پانچ دن وقفہ کا امکان، بی آر ایس کا واک آوٹ
حیدرآباد ۔ 30 اگست (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی اتوار کو صبح 9 بجے اسمبلی میں کالیشورم کمیشن کی رپورٹ پیش کریں گے۔ اس کے بعد وہ 9:30 بجے کیرالا روانہ ہوں گے جہاں کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی کے پروگرام میں شرکت کے بعد سہ پہر 3:40 بجے دوبارہ اسمبلی پہنچ جائیں گے۔ آج اسپیکر جی پرساد کمار کے چیمبر میں اسمبلی کی بزنس اڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارک ریاستی وزراء سریدھر بابو، پونم پربھاکر کے علاوہ بی آر ایس سے ہریش راؤ، پرشانت ریڈی بی جے پی سے اے مہیشور ریڈی اور سی پی آئی سے سامباشیوراؤ نے شرکت کی۔ آج کے اجلاس میں اتوار کو کالیشورم کمیشن کی رپورٹ پیش کرنے کو منظوری دی گئی۔ ماباقی ایجنڈہ اتوار کو طئے کرنے سے اتفاق کیا گیا۔ ہریش راؤ نے ریاست میں یوریا کی قلت اور بارش کی تباہ کاریوں پر مباحث کو ایجنڈے میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جس کو قبول نہ کرنے پر بی آر ایس نے درمیان سے ہی بی اے سی اجلاس سے واک آوٹ کرکے باہر نکل گئے۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی وزیرمقننہ ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ اتوار کو اسمبلی میں کالیشورم کمیشن کی رپورٹ پر بحث کی جائے گی۔ مختصر مباحث میں اس کو شامل کیا گیا ہے۔ بی سی تحفظات پر بھی اسمبلی میں مباحث کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بی آر ایس کی جانب سے آوک آوٹ کرنے کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بارش اور سیلاب کی سنگین صورتحال ہے۔ تمام مسائل پر تفصیلی مباحث کیلئے چار پانچ دن تک اسمبلی اجلاس کو وقفہ (بریک) دینے کے بعد ایوان کی کارروائی چلائی جائے گی۔ گنیش نمرجن، شدید سیلاب کے پیش نظر درمیان میں وقفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔2