عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کو حکومت برداشت نہیں کرے گی ، ریونت ریڈی کا دوٹوک جواب
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسمبلی میں بجٹ پر گرما گرم مباحث جاری ہے ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی اور بی آر ایس کے رکن اسمبلی ہریش راؤ کے درمیان لفظی جھڑپ ہوگئی ۔ ہریش راؤ کو چیف منسٹر نے دوٹوک انداز میں جواب دیا ہے ۔ ہریش راؤ نے عوام کے توقعات کے برعکس بجٹ جاری کرنے پر عوام سے معذرت خواہی کرنے کا کانگریس حکومت سے مطالبہ کیا ۔ 6 ضمانتوں کے لیے عبوری بجٹ میں فنڈز زیادہ مختص کیے گئے تھے تاہم مکمل بجٹ میں فنڈز گھٹا دئیے گئے ہیں ۔ کانگریس دھوکہ پارٹی میں تبدیل ہوگئی ہے ۔ جس پر چیف منسٹر نے سخت اعتراض کرتے ہوئے ہریش راؤ پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ جب ٹی آر ایس تشکیل پائی تب سے جھوٹ وجود میں آنے کا دعویٰ کیا ۔ کانگریس حکومت عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور عوام بھی اس کو قبول نہیں کریں گے ۔ عوام کی جانب سے سزا دینے کے باوجود بی آر ایس کی سونچ اور فکر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ ایک لاکھ کروڑ روپئے مالیت کی آوٹر رنگ روڈ کی بی آر ایس حکومت نے پھلی بٹانے کی طرح صرف 7 ہزار کروڑ روپئے میں لیز پر دینے کی کوشش کی ہے ۔ بھیڑ بکریوں کے اسکام میں کروڑہا روپیوں کو لوٹ لیا گیا ہے ۔ بتکماں ساڑیوں کو عظیم اسکیم قرار دیا گیا ۔ مگر اس اسکیم میں بھی بڑے پیمانے کی بدعنوانیاں کرتے ہوئے خواتین کے جذبات کا استحصال کیا گیا ۔ کالیشورم پراجکٹ پر 80 ہزار کروڑ روپئے خرچ ہونے کا دعویٰ کیا گیا اب اس کی رقم بڑھا کر 94 ہزار کروڑ روپئے بتائی جارہی ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ بی آر ایس کے دور حکومت میں ہزاروں کروڑ مالیت کی اراضیات کو فروخت کیا گیا اس کا حساب کتاب کریں گے ۔ قرض کی معلومات فراہم کی جارہی ہے ۔ مگر جو اراضیات فروخت کی گئی ہے اس کا حساب پیش نہیں کیا جارہا ہے ۔ 10 سال میں ضلع محبوب نگر کی ترقی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا گیا ۔ 20 لاکھ کروڑ روپئے خرچ کرنے کے باوجود پالمور پراجکٹس کو تعمیر نہیں کیا گیا کیا اس کی ذمہ دار بی آر ایس حکومت نہیں ہے استفسار کیا ۔ ضلع رنگاریڈی کو خشک سالی میں تبدیل کردیا گیا ۔ دریائے گوداوری کے پانی کو سمندر میں ضائع ہونے کا موقع فراہم کیا گیا ۔ مگر ضلع رنگاریڈی کو پانی سربراہ کرنے کی فکر نہیں کی گئی ۔ ضلع رنگاریڈی کے اثاثہ جات کو فروخت کیا گیا مگر ضلع کو پانی سیراب نہیں کیا گیا ۔ جس کی وجہ سے عوام نے لوک سبھا انتخابات میں بی آر ایس کا صفایا کردیا باوجود اس کے بی آر ایس نے کوئی سبق حاصل نہیں کیا ۔ چیف منسٹر نے بتکماں ساڑیاں ، کے سی آر کٹس ، بھیڑ بکریاں کے اسکام کی تحقیقات کے لیے تیار ہے کیا ہریش راؤ کو چیلنج کیا ۔۔2