اسمبلی میں رگھونندن راؤ بی جے پی کے متوقع فلور لیڈر

   

حیدرآباد۔/4 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 6 ستمبر سے شروع ہورہا ہے ایسے میں بی جے پی فلور لیڈر کے انتخاب پر اُلجھن پیدا ہوچکی ہے۔ تلنگانہ اسمبلی میں پارٹی فلور لیڈر راجہ سنگھ ان دنوں پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل میں ہیں اور پارٹی نے انہیں گستاخانہ بیان پر معطل کردیا ہے۔ راجہ سنگھ کی جگہ اسمبلی میں فلور لیڈر کیلئے رگھونندن راؤ اور ایٹالہ راجندر کے نام زیر غور ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ پارٹی ہائی کمان این رگھونندن راؤ کے حق میں ہے۔ راجہ سنگھ کی معطلی کے بعد بی جے پی ارکان کی تعداد گھٹ کر 2 ہوگئی ہے۔ ایٹالہ راجندر کو بی جے پی میں شمولیت اختیارکرنے والے افراد کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے لہذا امید کی جارہی ہے کہ رگھونندن راؤ اسمبلی میں فلور لیڈر ہوں گے اور اس سلسلہ میں ریاستی صدر بنڈی سنجے اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی کو مکتوب روانہ کریں گے۔ر