اسمبلی میں ریونت ریڈی نے ہمارے خلاف سفید جھوٹ بولا: کے رویندر راؤ

   

گمبھی راوپیٹ، سرسلہ 17 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹسکاب کے چیئرمین کونڈوری رویندر راؤ نے الزام عائد کیا کہ اسمبلی میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ان کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کے پاس آزادی سے قبل ہی زمینیں موجود تھیں اور بی آر ایس کے اقتدار میں آنے سے پہلے اور بعد میں ان کے پاس بک میں ایک گنٹہ زمین کا بھی اضافہ نہیں ہوا۔کونڈوری رویندر راؤ نے کہا کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کی وہ سختی سے تردید کرتے ہیں۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ ضرورت پڑنے پر وہ ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے قانونی لڑائی لڑیں گے۔سرسلہ میں 8 ہزار ایکڑ اراضی سے متعلق الزامات کے پس منظر میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر اور کے ٹی آر کا سیاسی طور پر مقابلہ کیا جائے اور انہیں سیاسی مہرے کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔