اسمبلی میں مطالبات زر کو منظوری

   

حیدرآباد۔/14 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی قانون ساز اسمبلی میں پیش کردہ محکمہ جات ریونیو، رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس ، داخلہ ، فائر سرویس، نشہ بندی و آبکاری ، انیمل ہسبینڈری و فشریز ، کمرشیل ٹیکسس، ٹرانسپورٹ، اگریکلچر و کوآپریشن ، سیول سپلائیز کے مطالبات زر پر ہوئے مباحث کے بعد آج منظوری دے دی گئی۔ اسمبلی میں پیش کردہ مطالبات زر پر ہوئے مباحث میں تمام جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے حصہ لیا۔اسپیکر مسٹر پی سرینواس ریڈی نے مذکورہ تمام مطالبات زر کے منظور کرلئے جانے کا اعلان کیا۔