اسمبلی میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے چیف منسٹر بہار نتیش کمار کا زور

   

پٹنہ: چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے اسمبلی میں موبائل فون کے بڑھتے ہوئے استعمال پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور ایوان کے اندر اس کے استعمال پر مکمل پابندی لگانے پر زور دیا۔نتیشکمار نیآر جے ڈی رکن کرشن کمار موہن عرف سنڈے یادو کے جمعرات کو اسمبلی میں دوپہر کے کھانے سے پہلے وقفہ سوالات کے دوران اپنے موبائل فون کو دیکھتے ہوئے سوال پوچھنے پر سخت اعتراض کیا۔
انہوں نے اسمبلی اسپیکر نند کشور یادو پر زور دیا کہ وہ ایوان میں موبائل فون کے استعمال پر سختی سے پابندی لگائیں۔