اسمبلی میں کانگریس اور بی جے پی کی تحریکات التواء نامنظور

   

حیدرآباد۔/5 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں کانگریس اور بی جے پی کی تحریکات التواء کو اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے نامنظور کردیا۔ کانگریس نے جنگلاتی علاقوں میں قبائیلیوں کے حقوق اور پروٹیکشن آف فاریسٹ رائیٹس ایکٹ پر مباحث کا مطالبہ کیا۔ جنگلاتی علاقوں میں کاشت کرنے والے قبائیلیوں کو اراضی پر حقوق فراہم کرنے کی مانگ کی گئی۔ بی جے پی کے رگھونندن راؤ نے ریاست میں غیر قانونی وائن شاپس کی برخاستگی کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک التواء پیش کی ہے۔ اسپیکر نے دونوں کی تحریکات کو نامنظور کردیا۔ کانگریس کے رکن کونسل جیون ریڈی نے کونسل میں تحریک التواء پیش کی جسے نامنظور کردیا گیا۔ بعد میں سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا کی قیادت میں کانگریس ارکان اسمبلی سریدھر بابو، کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی، سیتکا نے اسپیکر سے ملاقات کی اور اسمبلی میں قبائیلیوں کی اراضی سے متعلق مسائل پر مباحث کی مانگ کی۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ ریاست گیر سطح پر قبائیلیوں کی جانب سے اراضی کے حقوق کیلئے احتجاج جاری ہے۔ر