اسمبلی میں ہنگامہ آرائی : یوگی کا ایس پی ارکین کی تنقید

   

لکھنؤ۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورنر رام نائک کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کے دوران ایس پی اراکین اسمبلی کے شور شرابے ،گورنر کی جانب کاغذ کے گولے پھینکنے اور ان کے خطاب میں خلل اندازی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ا ن کو جمہوریت میں کوئی یقین نہیں ہے ۔اترپردیش وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سماج وادی پارٹی کی اراکین پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ اسمبلی میں گونر کے سامنے ایس پی اراکین کی حرکت قابل مذمت ہے ، جس طرح سے انہوں نے گورنر کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کے سامنے کاغذ کے گولے پھینکے وہ کافی مایوس کن اور قابل مذمت ہے ۔ ہم ایس پی سمیت اپوزیشن اراکین کا گونر کے سامنے کئے گئے حرکت کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ لوگ ریاست میں کس قسم کا نظام چاہتے ہیں۔ انہیں جمہوریت میں کوئی یقین نہیں ہے اور وہ غنڈہ گردی و لاقانونیت میں یقین رکھتے ہیں۔وزیر اعلی نے ایس پی اراکین اسمبلی کے رویہ پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے اندر جب ان کا یہ حال ہے تو اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ باہر عام عوام سے کس طرح سے پیش آتے ہوں گے ۔