اسمبلی و کونسل میں وقفہ سوالات منسوخ ، بجٹ مباحث ہوگی

   

حیدرآباد /26 جولائی ( سیاست نیوز ) ایک دن کے وقفہ کے بعد ہفتہ کو صبح 10 بجے اسمبلی اجلاس شروع ہو رہا ہے ۔ 25 جولائی کو بجٹ کے بعد ارکان کو بجٹ کا جائزہ لینے جمعہ کو تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا ۔ 27 جولائی کو اسمبلی اور کونسل کا صبح 10 بجے آغاز ہوگا ۔ دونوں ایوانوں میں وقفہ سوالات کو منسوخ کرکے راست بجٹ مباحث میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا گیا جسکے بعد وزیر فینانس و ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارک پہلے اسمبلی میں اسکے بعد کونسل میں جواب دیں گے ۔ 2
پرجا وانی پروگرام میں 681 درخواستوں کا ادخال
حیدرآباد 26 جولائی (سیاست نیوز) مہاتما جیوتی با پھولے پرجا بھون میں آج پرجا وانی پروگرام کے تحت عوام سے درخواستیں وصول کی گئیں۔ نائب صدرنشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ ڈاکٹر جی چناریڈی پرجا وانی کیلئے اسپیشل آفیسر شریمتی دیویا و دوسروں نے عوام سے ملاقات کرکے مسائل کی سماعت کی۔ پرجا وانی کے تحت آج ایک دن میں 681 درخواستیں ملیں ۔ ہاؤزنگ ڈپارٹمنٹ کے مسائل پر مبنی 232 شکایات کو وصول کیا گیا۔ سیول سپلائز 132، برقی 87، ریونیو 69، پنچایت راج 31 اور دیگر محکمہ جات سے متعلق 130 درخواستیں داخل کی گئیں۔ ڈاکٹر چناریڈی نے عوام کو تیقن دیا کہ حکومت تمام درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کے اقدامات کرے گی۔ 1