حیدرآباد ۔3۔ اکتوبر (سیاست نیوز) وزیر جنگلات کونڈا سریکھا نے بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کو پھر ایک مرتبہ تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کی شکست کیلئے کے ٹی آر ذمہ دار ہیں۔ سدی پیٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کونڈا سریکھا نے کے ٹی آر کے حامیوں کی جانب سے ان کے خلاف سوشیل میڈیا مہم کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر کانگریس کی جانب سے انتخابی وعدوں پر عمل آوری پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ کانگریس حکومت نے اقتدار کے 8 ماہ میں وعدوں پر عمل آوری کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں بی آر ایس کی شکست کیلئے کے ٹی آر ذمہ دار ہیں۔ پارٹی سربراہ کے سی آر اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں صرف ایک دن شرکت کے بعد سے غائب ہیں اور فارم ہاؤز میں قیام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجویل میں کے سی آر کی گمشدگی کے بارے میں پولیس میں شکایت درج کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں سدی پیٹ اور گجویل اسمبلی حلقہ جات میں بی آر ایس نے بی جے پی کی مدد کی تھی۔ 1