اسمبلی چناؤ میں حصہ لینا ہائی کمان پر منحصر: بنڈی سنجے

   

حیدرآباد 7 ستمبر (سیاست نیوز) بی جے پی قومی جنرل سکریٹری بنڈی سنجے نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ ہائی کمان پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس حلقہ سے مقابلہ کی ہدایت دی جائیگی وہ مقابلہ کیلئے تیار ہیں۔ دورہ امریکہ کے موقع پر این آر آئیز سے بات کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ اسمبلی یا لوک سبھا سے مقابلہ کرنے صورتحال واضح نہیں ہے۔ بی جے پی ہائی کمان کو اس پر فیصلہ کرنا ہے ۔ پارٹی صدر جے پی نڈا کے فیصلہ پر وہ عمل کریں گے ۔ بنڈی سنجے نے تلنگانہ میں بی آر ایس سے انتخابی مفاہمت کو مسترد کردیا اور کہا کہ بی جے پی کبھی مجلس کی حلیف جماعت کے ساتھ مفاہمت نہیں کریگی ۔ سنجے نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اس پر وضاحت کرچکے ہیں۔ بی جے پی کے داخلی اختلافات کو محض افواہوں سے تعبیر کرکے سنجے نے کہا کہ کشن ریڈی کی قیادت میں پارٹی قائدین کام کر رہے ہیں۔