اسمبلی کا بجٹ اجلاس شہیدان تلنگانہ کو خراج

   

حیدرآباد۔/6 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی و کونسل کے بجٹ اجلاس کے آغاز سے قبل وزراء اور ٹی آر ایس ارکان مقننہ نے گن پارک میں واقع شہیدان تلنگانہ کی یادگار پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اسمبلی کے روبرو واقع گن پارک میں صبح سے ہی ٹی آر ایس قائدین اور وزراء کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ بھی گن پارک پہنچے اور شہیدان تلنگانہ کی یادگار پر پھول نچھاور کئے۔ وزیر بہبودی خواتین و اطفال شریمتی ستیہ وتی راٹھور، وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ، وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور، وزیر لیبر ملا ریڈی، وزیر صحت ای راجندر، چیف وہپ بی وینکٹیشورلو، ارکان مقننہ پی سرینواس ریڈی، شریمتی آکولہ للیتا، ایم ایس پربھاکر، ایم سرینواس ریڈی، کے پربھاکر، بھانو پرساد، ایس بالا کشن، کے چندر، بی ستیش، باجی ریڈی گوردھن اور دیگر نے شہیدان تلنگانہ کو خراج پیش کیا۔