/25 جولائی کو بجٹ پیش ہوگا ، بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
حیدرآباد : /23 جولائی (سیاست نیوز) اسپیکر اسمبلی جی پرساد کمار کی صدارت میں بزنس ایڈوائزری کمیٹی (بی اے سی) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں /25 جولائی کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ /26 اور /28 جولائی کو اسمبلی کیلئے تعطیل کا اعلان کیا گیا ۔ /31 جولائی کو اسمبلی میں تصرف بل کو منظور کیا جائے گا ۔ /24 جولائی کو اسمبلی میں کسانوں کے قرض معافی پر مباحث ہوں گے ۔ بی اے سی کے اجلاس میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی ، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا ، وزراء ڈی سریدھر بابو ، پونم پربھاکر ، گورنمنٹ وہپ کے علاوہ بی آر ایس سے ہریش راؤ ، پرشانت ریڈی ، بی جے پی سے مہیشور ریڈی ، مجلس سے احمد بن عبداللہ بلعلہ ، سی پی آئی سے سمباشیوراؤ نے شرکت کی ۔ /23 جولائی سے اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا ہے ۔ پہلے دن سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والی بی آر ایس کی رکن اسمبلی لاسیانندیتا کو اسمبلی میں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے خراج عقیدت کی قرارداد پیش کی ۔ تمام سیاسی جماعتوں نے انہیں خراج پیش کیا ۔ 2 منٹ کی خاموشی منائی گئی جس کے بعد اسپیکر اسمبلی نے ایوان کی کارروائی چہارشنبہ صبح 10 بجے تک ملتوی کردی ۔/25 جولائی کو ریاستی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جائے گا ۔ عوام کو تلنگانہ حکومت سے بجٹ میں اچھی توقعات ہیں ۔ حکومت نے بھی کسانوں اور دیگر طبقات کیلئے مراعات کا اشارہ دیا ہے ۔ 2