اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس،بی آر ایس ارکان نے واک آؤٹ کیا

   

حیدرآباد ۔28۔ اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس صدرنشین اے گاندھی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ چیف سکریٹری شانتی کماری ، مختلف محکمہ جات کے پرنسپل سکریٹریز ، سکریٹریز ، اسپیشل سکریٹریز، اکاؤنٹنٹ جنرل شریمتی پی مادھوی اور لیجسلیچر سکریٹری ڈاکٹر نرسمہا چاریلو نے شرکت کی۔ کمیٹی کے اجلاس میں سی اے جی رپورٹ اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی کارکردگی کے بارے میں ارکان نے تجاویز پیش کی۔ مختلف محکمہ جات سے کارکردگی پر رپورٹ طلب کی گئی ۔ 32 سرکاری محکمہ جات نے اپنی آڈٹ مکمل کرلی ہے۔ متحدہ آندھراپردیش کے دوران زیر التواء امور کا جائزہ لیا گیا ۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے کہا کہ جن محکمہ جات کی آڈٹ مکمل نہیں ہوئی ہے، انہیں جلد تکمیل کی ہدایت دی جائے گی۔ انہوں نے سرکاری محکمہ جات کے سکریٹریز کو ہدایت دی ہے کہ زیر التواء کاموں کی تکمیل پر توجہ دیں۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان پرشانت ریڈی ، ومشی کرشنا ، سرینواس ریڈی ، راما راؤ پوار، کے سامبا شیوا راؤ ، ٹی بھانو پرساد، ایل رمنا اور ستیہ وتی راتھوڑ نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بی آر ایس سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور حکومت کی جانب سے بی آر ایس کے منحرف رکن کو کمیٹی کا صدرنشین مقرر کرنے پر اعتراض جتایا۔1