اسمبلی کے احاطہ میں نرسمہا راؤ کے پورٹریٹ کی نقاب کشائی

   

حیدرآباد۔8 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اسمبلی کے احاطہ میں سابق وزیراعظم پی وی نرسمہا راؤ کے پورٹریٹ کی نقاب کشائی انجام دی۔ نرسمہا راؤ کی جینتی صدی تقاریب کے سلسلہ میں اسمبلی لانچ میں ان کا قدآور پورٹریٹ نصب کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی ، کونسل کے عبوری صدرنشین بھوپال ریڈی ، ڈپٹی اسپیکر ٹی پدما راؤ ، رکن راجیہ سبھا ، کے کیشو راؤ ، ریاستی وزیر امور مقننہ پرشانت ریڈی ، وزیر داخلہ محمود علی ، وزیر پنچایت راج دیاکر راؤ ، وزیر زراعت نرنجن ریڈی وزیر سیاحت سرینواس گوڑ ، نرسمہا راؤ کی دختر اور ایم ایل سی وانی دیوی کے علاوہ نرسمہا راؤ کے افراد خاندان موجود تھے ۔ ر