اسمبلی کے ضمنی انتخابات سے قبل فیروز آباد میں بی جے پی لیڈر کا قتل

   

Ferty9 Clinic

فیروزآباد: یوپی کے ضلع فیروزآباد میں 3 نومبر کو منعقدہ اسمبلی کے ضمنی انتخابات سے قبل موٹر سائیکل سواروں نے بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ 46 سالہ ڈی کے گپتا ناگلہ بیچ علاقہ میں اس وقت گولی ماردی گئی جب وہ اپنی دکان بند کرنے کے بعد گھر واپس ہورہے تھے۔ پولیس نے کہا کہ ارکان خاندان کی شکایت پر 3 افراد کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ یہ علاقہ ٹونڈلا اسمبلی حلقہ میں آتا ہے جہاں 3 نومبر کو رائے دہی مقرر ہے۔ گرفتار شدہ افراد میں ورش تومر شامل ہے جن کے ساتھ گپتا کی دشمنی تھی۔