اسمبلی کے قریب سڑک حادثہ میں معمر شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔/15 اگسٹ، ( سیاست نیوز)قانون ساز اسمبلی کے روبرو پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں معمر شخص ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 72 سالہ جے گیانیشور ساکن خلاصی گوڑہ سکندرآباد 13 اگسٹ کو اسمبلی کے روبرو سے گزررہا تھا کہ تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور دوران علاج فوت ہوگیا۔ پولیس سیف آباد نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور خاطی کار ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی۔