اسمبلی کے نئے اسپیکر کا 14 ڈسمبر کو انتخاب

   

حیدرآباد 10 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے نئے اسپیکر کا 14 ڈسمبر کو انتخاب کیا جائے گا۔ اسپیکر کے انتخاب کے بعد بزنس اڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں سیشن کے شیڈول کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ریاستی گورنر ٹی سوندرا راجن 15 ڈسمبر کو اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گی۔