اسمتھ اننگز کا آغاز کریں گے:بیلی

   

ایڈیلیڈ۔ چیف سلیکٹر جارج بیلی نے تصدیق کی کہ آسٹریلیا کے پریمیئر بیٹر اسٹیو اسمتھ ویسٹ انڈیزکے خلاف ایڈیلیڈ اوول میں 17 جنوری کو شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ میں عثمان خواجہ کے ساتھ میزبان ٹیم کے لیے بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔ جارج بیلی نے یہ بھی کہا کہ اسمتھ کو بیٹنگ آرڈر میں سب سے اوپر پر ترقی دینا، ایسا کردار جو اس نے پہلے ٹسٹ میں نہیں ادا کیا، اس سے آسٹریلیا کو فاسٹ بولنگ آل راؤنڈرکیمرون گرین کوکھیلنے کا موقع ملے گا اور وہ پلیئنگ الیون میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرئے گا۔ اسٹیو اسمتھ بیٹنگ کا آغاز کریں گے اور کیمرون گرین نمبر 4 پر آئیں گے جو کہ لاجواب ہے۔ ہم نے ایک ٹیم کا انتخاب کیا ہے جس کے بارے میں ہمیں یقین ہے کہ اس میں ملک کے بہترین چھ بیٹرس شامل ہیں۔ تمام ارادوں اور مقاصد کے لیے یہ وہ جگہ ہے جہاں اسٹیو چاہتا ہے بیٹنگ کرے۔ بیلی نے چہارشنبہ کے روزآسٹریلیا کے 13 رکنی ٹسٹ ٹیم کے اعلان کے بعد صحافیوں کو بتایا۔یادرہے کہ گزشتہ ہفتہ ڈیویڈ وارنر کی ٹسٹ سے سبکدوشی کے بعد اوپنگ کا موضوع اہم ہوچکا تھا ۔