اسمتھ اور وارنر 100 لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی

   

    لندن ۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی آسٹریلیائی جوڑی جولائی میں ہونے والی ہنڈریڈ لیگ کے افتتاحی ڈرافٹ میں مہنگے ترین کھلاڑی بن کر ابھرے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسمتھ اور وارنر کے ہم وطن مچل اسٹارک ، ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل ، سری لنکا کے لیستھ ملنگا اور جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسو ربادا کے ساتھ 125000 پاؤنڈ کی قیمت ہے۔اس ڈرافٹ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ، پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں لیکن ان تینوں میں کی بنیادی قیمت10,000 پاؤنڈ ہے۔ پہلی نیلامی اتوار کو ہوگی۔ مردوں میں مجموعی طور پر 570 کھلاڑی ہوں گے ، جن میں 239 بیرون ملک کھلاڑی شامل ہیں۔17 جولائی سے 16 اگست تک ہونے والے 100 گیندوں کے افتتاحی ٹورنمنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔