نئی دہلی۔16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک ٹسٹ بیٹسمین اسٹیون اسمتھ آئی پی ایل کے 2020 میں ہونے والے 13 ویں سیزن میں راجستھان رائلس ٹیم کی کپتانی کریں گے۔راجستھان نے کہا ہے کہ اس نے اگلے سیزن کے لئے 11 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے اور 11 کھلاڑیوں کو خارج کر دیا ہے۔ ٹیم کی کپتانی ا سمتھ کریں گے جبکہ ٹیم کے نئے کوچ اینڈریو میکڈونالڈ ہیں۔راجستھان نے اپنے اہم بیٹسمین اجنکیا رہانے کو دہلی کیپٹلس کے لئے ریلیز کیا ہے اور دہلی سے اس نے اسپنر مینک مارکنڈے اور آل راونڈر راہول کو لیا ہے۔ کھلاڑیوں کی ٹریڈنگ میں راجستھان نے دھول کلکرنی کو ممبئی انڈینس کو دیا ہے اور انکت راجپوت کو پنجاب ٹیم سے لیا ہے۔ راجستھان نے ا سمتھ، سنجو سیمسن، جوفرا آرچر، بین اسٹوکس، جوس بٹلر، ریان پراگ، ششانک سنگھ، شریس گوپال، مہی پال لومرور، ورون آرون اور منن ووہرا کو برقرار رکھا ہے ۔