میلبورن ، 4 جون (آئی اے این ایس)۔ آسٹریلیا کے ٹسٹ کپتان پیٹ کمنز نے تصدیق کی ہے کہ اسٹیو اسمتھ 11 تا 15 جون تک لارڈز میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل میں نمبر چار پر بیٹنگ کریں گے۔ اسمتھ نے 2023 کے فائنل میں سنچری بنا کر آسٹریلیا کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ کمنز نے متواتر دو خطابات جیتنے کے چیلنجز پر بھی بات کی اور کہا کہ یہ دو سال میں ٹیم کی کارکردگی کو ظاہرکرتا ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بھی ایک مضبوط حریف قرار دیا ۔